پرانے ٹینک سے 26 کروڑ روپے کا سونا مل گیا۔ ارے واہ

0
121

برطانیہ میں پرانے ٹینک جمع کرکے فروخت کرنے والے شخص کو ایک ٹینک سے کروڑوں کا سونا مل گیا جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 26 کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
برطانیہ کے رہائشی نِک میڈ نامی شہری نے عراق کویت جنگ میں استعمال شدہ ٹینک 30 ہزار پونڈ (پاکستانی 40 لاکھ روپے) میں خریدا جس کے معائنے کے دوران انہیں اس میں موجود گولیاں ملیں۔

انہوں نے کسی ممکنہ مشین گن کی موجودگی کے لیے ٹینک کے اندرونی حصوں کو کھولا تو انہیں اندر سے سونے کی چمکتی ہوئی اینٹیں ملیں جو غالباً کویت سے لوٹی گئی تھیں اور ہر اینٹ کا وزن 5 کلوگرام تک تھا۔

ٹینک سے اینٹیں ملنے کے بعد نِک میڈ نے پولیس کو فون کیا جس کے بعد اندازہ لگانے پر اس سونے کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ پونڈ یعنی 26 کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے یہ سونا اپنی تحویل میں لے کر محفوظ جگہ منتقل کردیا جسے نک جب چاہیں لے سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY