بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ کشمیری کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ کشمیری کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی چھاپوں کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کو زبردستی حراست میں لے لیا جبکہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا۔ پلوامہ، کپواڑہ، بارہ مولا سمیت مختلف علاقوں میں بھارت مخالف احتجاج کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی اور کالج کے طلبا بھی بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔
قابض فوج نے چھرے والی بدوق سے فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔ بڑے مظاہروں کو روکنے کے لئے بھارتی فوج نے جگہ جگہ ناکہ بندی بھی کردی ہے۔ دوسری جانب حریت کانفرنس کے رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور دیگر نے بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے













