انگلش فٹ بال کلب چیلسی نے بیلجیئم کے مڈفیلڈر رومیو لاویا کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

19 سالہ فٹ بالر رومیو لاویا کی جانب سے چیلسی کے ساتھ سات سال کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

معاہدے کے حوالے سے لاویا کا کہنا تھا کہ میں چیلسی میں شامل ہونے اور اس دلچسپ پروجیکٹ کا حصہ بننے پر واقعی خوش ہوں، یہ ایک شاندار فٹ بال کلب ہے جس کی تاریخ بہت اچھی ہے اور میں اس میں کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام نئے ساتھیوں سے ملنے اور ایک ساتھ مل کر عظیم چیزوں کو حاصل کرنے کے لیے کیمسٹری بنانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

علاوہ ازیں نوجوان فٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام پر ساؤتھمپٹن کے مداحوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY