محنت کش مزدور جو کبھی سوشلزم اور کمیونزم کے بینر تلے یکجاء قوت تھے، آج سوویت ریاستوں کی طرح منتشر نظر آتے ہیں اور کوئلے کی کانوں، فیکٹریوں اور دوسرے صعنتی و پیداواری یونٹس پر کم مزدوری کے عوض بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

کیا وجہ ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام اور یورپ کے صعنتی انقلاب کی آمد کے بعد سے اب تک ہمارا معاشرہ مزدوروں سے منصفانہ طرز اختیار نہ کر سکا؟ گلوبل اکانومی کے اس دور میں بھی انسانی محنت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ محنت کش کو جائز منافع کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدمات کئے جائیں۔

شکاگو کے محنت کشوں کی یاد میں ہر سال آج کے دن ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن آج ٹریڈ یونینز اور ورکر فیڈریشنز کو اپنے معروضی حالات کے مطابق مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY