کراچی کے لگ بھگ 114 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلے آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہیں۔
اس سلسلے میں شہر کے تمام تھانے داروں سمیت لگ بھگ 300 سے زائد افسران کے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویوز کیے ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند، تینوں زون کے ڈی آئی جیز عاصم خان قائم خانی، غلام اظفر مہیسر، اسد رضا اور تمام ایس ایس پیز نے کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں انسپیکٹر اور سب انسپیکٹر کے عہدے کے پولیس افسران کے انٹرویوز کیے۔












