افغانستان میں رواں برس اب تک نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد اس سے زائد ہے جو عسکریت پسندوں نے ہلاک کیے۔
اقوام متحدہ نے اسے ایک ’چونکا دینے والی اور ناقابل قبول‘ صورتحال قرار دیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی پہلی ششماہی میں نیٹو اور افغان فورسز کے ہاتھوں مجموعی طور پر 717 عام شہری ہلاک ہوئے۔ بالکل اسی عرصے کے دوران طالبان اور داعش کے ہاتھوں 531 شہری مارے گئے












