حلقہ ارباب سخن لاہور کاادبی اجلاس شاعرہ در نجف زیبی اور حسن جعفر زیدی کی قیام گاہ پر ہوا جس میں منتخب شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی ۔ اس کی صدارت لندن سے نجی دورے پر تشریف لائیں ٹی وی نیوز کاسٹر اور بی بی سی اردو لندن کی براڈکاسٹر ، شاعرہ اور مبصر ماہ پارہ صفدر نے کی ۔

نیویارک سے آئے ہوئے مہمان مامون احمد نے اپنا منفرد مقالہ صادقین کی رباعیات کے حوالے سے پڑھا ۔ انہوں نے بتایا کہ صادقین کا مجموعہ رباعیات ۔۔۔جزو بوسیدہ۔۔۔ صادقین نے انیس برس کی عمر میں مکمل کیا تھا۔ لیکن اس کی خطاطی شاعری پر غالب آ گئی ۔ صادقین بھی دوسرے شعراء کی طرح خود کلامی ، سوالات اور اپنی زات کو جاننا چاہتا ہے ۔ انہوں نے اپنے اس طویل مقالے میں صادقین کی چند نادر ربائیات بھی پیش کیں ۔

اس مقالے پر گفتگو میں پروفیسر حسن عسکری کاظمی ، کرامت بخاری ، حسن جعفر زیدی اور صدیقہ بیگم نے حصہ لیتے ہوئے اس تحقیق کوسراہا ۔

اپنے کلمات صدارت میں ماہ پارہ صفدر نے کہا کہ ایسی قد آور تصاویر اور جازب نظر خطاطی میں صادقین کی ایسی عمدہ رباعیات پوشیدہ ہو کر رہ گئی ہیں ۔

mahpara lahore adabi mehfil2

عشائیے سے قبل سامعین میں موجود ان شعرا نے اپنا اپناکلام سنایا

ماہ پارہ صفدر، در نجف زیبی ، مامون ایمن ، اقبال راہی ، طاہر ناصر ، گلزار حسین ، عذرا مرزا ، ریحانہ اشرف ، سید جاوید ، جاوید شیدا ، حسن عسکری کاظمی ، طارق واصفی ، سسعید قریشی ، ڈاکٹر سردار سوز ، کرامت بخاری ، ریاض رومانی ، شاہد رضا ، حکیم سلیم اختر ، نسرین نگہت سبزواری اور محمد الیاس

رپورٹ۔ شاہد بخاری

SHARE

LEAVE A REPLY