ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں

0
207

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرنواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، انہوں نے ایرانی صوبے سیستان میں ہونےوالے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی، دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکورٹی سےمتعلق اقدامات پر پاکستان کی کوششوں کے شکرگزارہیں، تجارتی اور معاشی شعبوں میں گہرے اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقا ت کی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ جغرافیائی ، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، اچھے تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

چوہدری اور جواد ظریف کی ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے اپنی ملکوں کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

وزیرداخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ہی نہیں ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور ایران کو مل کر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ،اس موقع پر پاک ایران سرحد کو دہشت گردعناصر سے محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میںآرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سےخطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ پاکستان ایران سے مستحکم تعلقات کے لئے پرعزم ہے

SHARE

LEAVE A REPLY