مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں کشیدگی بر قرار ہے، بھارت کی قابض سیکورٹی فورسزنے 20 دیہات گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا آپریشن شروع کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، ضلع شوپیاں میں کالج کے طالب علموں کے احتجاج کے بعد آج بھی کشیدگی ہے، نہتے کشمیریوں پر طاقت کا بھر پور استعمال کرنے والی بھارت کی قابض فورسز نے شوپیاں کے 20 دیہات کو مکمل بند کردیا ہے اور مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کےمظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور بلا خوف آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل شوپیاں میں طلبہ نے برہان وانی کا پوسٹر بھی کالج کی دیوار پر لگایا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY