سینئر اداکار عابد علی کی حالت تاحال تشویشناک

0
549

پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار عابد علی کی حالت تاحال تشویشناک ہے، انہیں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا اور ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد علی جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اچانک انکی سانس بند ہوگئی تھی جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

دوسری طرف فنکاروں نے نے سینئر اداکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY