معروف موسیقار استاد رئیس خان انتقال کر گئے

0
240

ممتاز ستار نواز اور موسیقار استاد رئیس کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ کئی روز سے نہایت علیل تھے۔ استاد رئیس 25 نومبر 1939ء کو ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔

موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولنے والے استاد رئیس نے بچپن میں ہی اپنے بزرگوں سے موسیقی کی تعلیم لینا شروع کر دی تھی۔ وہ دنیائے موسیقی میں اپنے ستارنوازی کے فن کے باعث نہایت خاص مقام رکھتے تھے۔ ان کے نانا عنایت علی خان بھی برصغیر پاک و ہند کے بڑے ستارنواز مانے جاتے تھے۔

استاد رئیس نے یہ فن اپنے نانا ہی سے سیکھا تھا۔ استاد رئیس کے صاحبزادے فرحان رئیس بھی ممتاز موسیقار ہیں اور اپنے آباؤاجداد کی طرح فن ستارنوازی میں طاق ہیں۔ استاد رئیس کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY