بائیکاٹ کی دھمکیوں کے بعد بھارت نے یکم جون سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرلیا، بھارتی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا، چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا چار جون کو ہوگا۔

بھارت کی دھمکیاں کام نہ آسکیں ، ٹیم بھی چیمپینز ٹرافی میں حصہ لے گی، آئی سی سی کو کوئی قانونی نوٹس بھی نہیں بھجوایا جائے گا۔

دہلی میں بھارتی بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں حصہ لے گی جبکہ ایونٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب پیر کو کیا جا ئے گا

SHARE

LEAVE A REPLY