اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے پاس 203 یرغمالیوں کی تصدیق کردی۔

غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی اسرائیلی فوجی غزہ کے اندر ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں 32 امریکی ہلاک جبکہ 11 تاحال لاپتا ہیں۔

ادھر برطانوی محکمہ خارجہ نے بھی تصدیق کردی کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں حالیہ شدت کے دوران برطانیہ کے 9 شہری ہلاک ہوئے اور 7 برطانوی شہری اب تک لاپتا ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY