کل شب مرے کمرے میں
خوشبو سی کوئی شے تھی
تنہا اسے یوں پاکر
میں نے وہ سبھی باتیں
جو دفن تھیں سینے میں
اک سانس میں کہہ ڈالیں
پر مجھ کو خبر کیا تھی
اڑتی ہوئی خوشبوئیں
گھل کر میری سانسوں میں
میری نہیں ہو سکتیں
معروف ومقبول اداکارہ وشاعرہ
محترمہ طاہرہ نقوی کی دو جون 2022 کو چالیسویں برسی ہے۔رب فردوس بریں میں مرحومہ کے درجات بلندفرمائے۔۔۔۔آمین
التماس دعا۔۔۔رضامہدی باقری












