پاکستان کو ویسٹ انڈیز میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیت کر اپنے کپتان مصباح الحق اور اسٹار بیٹسمین یونس خان کو یادگار ی تحفہ دینے کا سنہری موقع ہے۔ مصباح الحق ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن جائیں گے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ کے ایک اہم دور کا اختتام ہورہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق اور کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان کو الوداع کہنے کا وقت آ پہنچا ہے۔
ڈومینیکا میں بارشیں ہورہی ہیں جس سے دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ میچ کے نتیجے میں بارش کا کردار بھی اہم ہوسکتا ہے۔ میچ کے ابتدائی تین دن بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے












