روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں گزشتہ ماہ ہوئے بم حملے کے شبے میں گرفتار کیے گئے تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ان ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ تین اپریل کو ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس پر ہوئے اس حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کیس کی تفتیش کے دوران مزید سات مشتبہ افراد بھی زیر حراست ہیں، جن پر جلد ہی فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY