ڈاکٹرزکی سیٹیں دگنی ،اسپیشلائزیشنزکی شرائط بھی واپس ،میرٹ لسٹ کااختیار پرنسپل کےپاس بھی ہوگا،محکمہ صحت پنجاب سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایک ہفتے سے جاری ہڑتال ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔

لاہورمیں محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین معاملات طے پاگئے،جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی چھوڑ دی اب کل سے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز میں مریضوں کو مکمل علاج مل سکےگا۔

ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان کے مطابق انہیں ڈاکٹروں کی سیٹوں میں دو گنا اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،محکمہ صحت نے اسیشلائزیشنزکیلئے رکھی گئی شرائط بھی واپس لے لی ہیں ۔

وائی ڈی اے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ میرٹ لسٹ کا اختیار پرنسپل کے پاس بھی ہوگا جبکہ پرائیوٹ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے اور ہاؤس جاب کرنے والوں کوبھی اضافی نمبر دینے کا فیصلہ کر لیا۔

دوسری طرف محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کل سے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں معمول کے مطابق مریضوں کے علاج معالجے کی خدمات فراہم کی جائیں گی

SHARE

LEAVE A REPLY