عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مشال خان قتل کیس کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔
ایک بیان میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے والے پی ٹی آئی کے تحصیل ممبرعارف خان کو پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن بعد میں اسے جیل سے فرار کروادیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی خان کے ملازم وزیراعلیٰ کا خیبرپختونخوا کی غیرسیاسی پولیس پردباؤ ہے۔
زاہد خان نے کہا کہ مشال خان قتل کے گواہ علی نواز پر قاتلانہ حملہ ہوا، لیکن پولیس صوبائی حکومت کی پشت پناہی کے باعث حملے کو حادثہ قراردے رہی ہے












