اٹھارہ اکتوبر1918ء بی بی سی قائم ہوئی

0
163

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی سامعین و ناظرین کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے جس کے صرف برطانیہ میں ملازمین کی تعداد 26 ہزار ہے اور اس کا سالانہ میزانیہ 4 ارب برطانوی پاؤنڈ (7.9 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

برٹش براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے قائم کردہ اس ادارے کو بعد ازاں شاہی پروانہ جاری کیا گیا اور یہ ریاست کی ملکیت بن گیا۔ ادارہ ٹیلی وژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر پروگرامات اور معلوماتی خدمات پیش کرتا ہے۔ بی بی سی کا ہدف “اطلاعات، علم و تفریح کی فراہمی” ہے۔
ادارہ بی بی سی ٹرسٹ کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے اور اپنے منشور کے مطابق “سیاسی و اشتہاری اثرات سے آزاد ہے اور صرف اپنے ناظرین و سامعین کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔”
ادارہ انگریزی سمیت دنیا بھر کی 33 زبانوں میں پروگرامات نشر کرتا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔

اردو میں بی بی سی ریڈیو کی نشریات کے علاوہ ایک ویب سائٹ بھی شامل ہے جو تحریری اردو کی اولین ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY