بھارت نے دس نئے ایٹمی ری ایکٹرز بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مودی کی کابینہ نے نئےمنصوبے کی منظوری دے دی۔
بھارت نے دس نئے ایٹمی ری ایکٹرز بنانے کا اعلان کیاہے۔مودی کی کابینہ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھاری پانی کے دس ایٹمی ری ایکٹرز ہتھیار بنانے کے علاوہ جوہری توانائی کیلئے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔مودی کی کابینہ کا موقف ہے کہ ایٹمی ری ایکٹر صرف بجلی کی پیداوار کیلئے بنائے جائیں گے۔ بھارت ایٹمی توانائی بنانے والا تیسرا بڑاملک ہے۔
دس نئے ری ایکٹرز سے سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بھارت ایک لاکھ میگاواٹ سورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ امکان ہے کہ بھارت نئے ری ایکٹرز کو ایٹمی ہتھیاروں کیلئے استعمال کرے۔













