چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے مختلف علاقوں میں 5 دھماکوں میں 7بچوں سمیت14 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے دستی بم کے تھے جن میں ظریف کور کے نجی اسکول سمیت علاقہ میرو کے 3 اور موصل کور میں واقع ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین ، بچے اور اسکول چوکیدار بھی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکوں کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY