ایران میں جاری مظاہروں کے دوران نیتن یاہو نے ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کردیا

0
813

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ وار کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہ ’ہم ایرانی عوام کی جدوجہد اور آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لیے ان کی خواہشات کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں‘۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ’یہ بہت ممکن ہے کہ ہم اس وقت ایک ایسے لمحے میں موجود ہوں جب ایرانی عوام اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں‘۔

ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے 40 شہروں تک پھیل گئے

نیتن یاہو نے تہران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے اسی ہفتے اپنے سرکاری دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تبادلہ خیال کیا۔

نیتن یاہو کے مطابق ’ہم نے ایک بار پھر اپنے مشترکہ مؤقف کا اعادہ کیا اور ایک طرف زیرو اینرچمنٹ اور دوسری جانب ایران سے 400 کلوگرام افزودہ مواد نکالنے اور جوہری تنصیبات کو سخت اور حقیقی نگرانی میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ایران میں جاری مظاہرے گزشتہ اتوار کو اس وقت شروع ہوئے تھے جب دکانداروں نے معاشی مسائل کے خلاف ہڑتال کی، بعد ازاں ان احتجاجی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY