ملک بھر میں ایک ہی روز الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی نے سندھ کے بعد پنجاب میں بھی آج کااحتجاج ملتوی کر دیاہے، اس بات کا اعلان نثار کھوڑو نے کیا۔

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ وسطی پنجاب میں آج 3 بجے مظاہرے کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ضلعی تنظیمیں، ٹکٹ ہولڈرز بھرپور شرکت کریں، صوبوں اور مرکز میں الگ الگ الیکشن قبول نہیں ہیں۔

رانا فاروق سعید نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 69 کے تحت ایک ہی دن الیکشن ہونے چاہئیں، الگ الگ انتخابات ملک تقسیم کرنے کے مترداف ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY