اٹلی کے علاقے سِسلی کے سیاحتی مقام تاؤرمینا میں آج جمعہ چھبیس مئی سے سات امیر اور ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون کا سربراہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ شریک ہوں گے۔

امریکا کے علاوہ کینیڈا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے رہنما بھی اِس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ فرانس کے نئے صدر ایمانوئل ماکروں بھی پہلی مرتبہ اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جی سیون میں خاص طور پر عالمی اقتصادی مسائل پر فوکس کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سمٹ کے ایجنڈے پر روس، شام، ایران اور شمالی کوریا کے معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ دو روزہ سمٹ کل ختم ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY