حُسین شناسی کا سفر۔39۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
820

قسط انتالیس

کئی جلیل القدر صحابیہ تھیں
جنہوں نے
اپنے لخت جگر میدان کربلا میں بھیجے
اور ان کی شہادت اپنی آنکھوں سے دیکھی
جن میں
علی اصغر کی والدہ رَباب علیہا السلام
عون بن عبد اللہ بن جعفر کی والدہ زینب علیہا السلام
قاسم بن حسن کی والدہ رملہ
عبد اللہ بن حسن کی والدہ بنت شلیل جلیلیہ
عبد اللہ بن مسلم کی والدہ رقیہ بنت علی
محمد بن ابی سعید بن عقیل کی والدہ عبدہ بنت عمرو بن جنادہ
عبداللہ بن وہب کلبی کی والدہ، ام وہب
علی اکبر کی والدہ لیلی بنت ابی مرّہ بن عروہ بن مسعود ثقفی
معرکہ کربلا میں شامل خواتین
جو بلند حوصلہ اور صبر کی تصویر تھیں
اہل بیت علیہم السلام میں
امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی بیٹیاں بنفسانفیس شامل تھیں
زینب بنت علی سلام اللہ علیہا
فاطمہ بنت علی
ام کلثوم بنت علی
ام حسن بنت علی
امام حسین بن علی علیہ السلام کی بیٹیاں
فاطمہ بنت حسین‎
سکینہ بنت حسین
فاطمہ صغری بنت حسین
دیگر خواتین میں تین خواتین جو اہل بیت میں تھیں
رباب بنت امرؤ القیس
جو
سید الشہداء کی زوجۂ مکرمہ
اور سکینہ بنت حسین اور عبداللہ رضیع علی اصغر کی والدہ تھیں
امّ محمد بنت حسن بن علی
ام عبد اللہ فاطمہ بنت حسن
جو امام محمّد باقر کی والدہ، زوجہ امام سجاد تھیں
امام حسین علیہ السلام
قیام حسینی کا ساتھ دینے والی خواتین کو کیسے بھول سکتے تھے
ماریہ بنت سعد
جن کا گھر
کچھ شیعیان بصرہ کے اجتماع کا مقام تھا
طوعہ
جو اشعث بن قیس کی کنیز تھیں
اور جب مسلم بن عقیل کوفہ کی گلیوں میں تنہا رہ گئے تھے
تو انہوں نے
انہیں اپنے گھر میں پناہ دی تھی
دیلم
جو زہیر بن قین کی زوجہ تھیں
اور انہوں نے ہی
اپنے شوہر زہیر کو
امام حسین کی فوج میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی تھی
ایک کوفی خاتون
جنہوں نے
اسیران اہل بیت علیہم السلام کے لیے لباس اور مقنعے فراہم کیے
ایک محقق نے
کربلا میں حصہ لینے والوں کی ایسی فہرست تیار کی
جن کا تعلق بنو ہاشم اور دوسرے قبائل سے ہے
وہ اس طرح سے ہے
قبیلہ ہاشمی اور ان کے موالی (مع مسلم بن عقیل) 26 افراد
قبیلہ اسدی : 7 افراد ، قبیلہ ہَمْدانی: 14 افراد
قبیلہ مَذْحِجی: 8 افراد ، قبیلہ انصاری: 7 افراد
قبیلہ بَجَلی اور خثعمی: 4 افراد ، قبیلہ کندی: 5 افراد
قبیلہ غِفاری: 3 افراد ، قبیلہ کلبی: 3 افراد ، قبیلہ اَزْدی: 7 افراد
قبیلہ بنو عبدیان: 7 افراد ، قبیلہ تیمی: 7 افراد
قبیلہ طائی: 2 افراد ، قبیلہ تغلبی : 5 افراد
قبیلہ جُہَنی: 3 افراد، قبیلہ تمیمی: 2 افراد
اور قبیلہ متفرقہ: 3 افراد نے شرکت کی
بعض معاصر قلمکاروں نے لکھا ہے
کہ
کربلا میں
اہل بیت کے علاوہ
تین گھرانے اور بھی معہ اہل و عیال کے ساتھ تھے
جن میں
جنادہ بن کعب بن حرث (یا حارث) سلمانی انصاری
عبداللہ بن عمیر کلبی
مسلم بن عوسجہ
جن کی ایک کنیز عاشور کے دن کربلا میں موجود تھی
امام حسین علیہ السلام کے 72 جانثاروں کے سامنے
لشکر یزید کی تعداد 30000 تھی
امام حسین علیہ السلام نے ان کی طرف دیکھا
اپنے گھوڑے “ مرتجز “ کی طرف بڑھے

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY