لندن۔ سید کوثر کاظمی
…………
برطانوی سیکورٹی ادارے نے منکشف کیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم شدت پسند جنگجو جنکے لیے شام کا سفر ناممکن ہے برطانیہ کے لیے بدستور خطرہ ہیں .
انہوں نے کہا کہ شام میں آئی ایس آئی ایس اپنا کنٹرول کھونے کے بعد ھو سکتا ہے اپنے جنگجوؤں کو اپنے اپنے ممالک میں کارروائی کرنے کی ہدایت دے .
اسسٹنٹ کمشنر انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ مارک رولی کا کہنا ہے کہ رواں سال ہم نے دو دہشت گردی کے واقعات دیکھے اور سات کو ناکام بنایا .
بتایا گیا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں برطانوی انٹلیجنس اداروں نے تیرہ دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنائے .













