سری لنکا کو عالمی مالیاتی فنڈ سےبیل آؤٹ کی پہلی قسط موصول ہو گئی۔
سری لنکا کےصدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں اس بات کی تصدیق کی۔
رانیل وکرماسنگھے نے کہا کہ قسط سے سری لنکا کے لیے بہتر مالیاتی نظم وضبط کامرحلہ طےہوگا۔
خبرایجنسی کے مطابق 33 کروڑ ڈالر کی قسط آئی ایم ایف سے منظور شدہ تقریباً 3 ارب ڈالر بیل آوٹ پیکج کی حصہ ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کو گزشتہ برس اپریل سے غیرملکی ذخائر میں کمی پر معاشی بحران کاسامنا ہے۔










