سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے۔4 حسیناؤں نے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی۔
برطانوی اخبار کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے 4 خواتین نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کلنٹن نے رقم ادا نہ کی تو وہ ساری پول کھول دیں گی۔رقم کامطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلےبوائےران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔
اخبار کے مطابق امریکا کےسابق صدربل کلنٹن پرالزام لگانےوالی خواتین کی شناخت سامنےنہیں آئی۔
ہلیری دھمکیاں دینےوالی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نےمنع کردیا۔
جنسی اسکینڈل کےمعاملےمیں پاؤلاجونزسےجان چھڑانےکےلیےبل کلنٹن 8لاکھ50ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پربرکل کےلیےبزنس کےمواقع پیدا کرنے اوراس کےطیارےمیں سفرکاالزام ہے۔
امریکاکےسابق صدربل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکالیونسکی سےجنسی اسکینڈل میں بدنام رہےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY