برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے لندن برج کے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لندن مستقل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات پر وزیر اعظم تھریسا مے اور مئیر صادق خان نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کوبراجلاس کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونگے اور انتخابی مہم آج پیر سے جاری رہے گی
اس سے قبل سانحہ لندن کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم منسوخ کر دی تھی.سب سے پہلے ٹوری پارٹی نے اپنی انتخابی مہم منسوخ کرنے کا اعلان کیا پھر سکاٹش نیشنل پارٹی اور لیبر پارٹی نے بھی اپنی اپنی انتخابی مہم منسوخ کر دی تھی .
کل کے واقعے کے بعد لندن بریج ابھی تک کارڈن آف ہے تا ہم .لندن انڈر گراؤنڈ اور کوچ سروس مکمل بحال ہو گئی ہے۔برج جانے والی تمام سڑکیں چاروں طرف سے بند ہیں
فرانس کے وزیر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار کا تعلق فرانس سے ہے
ادھر لندن کے میئر صادق خان نے حملوں کو بلاجواز اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے،
لندن میں ہوئے مختلف حملوں کے دوران عینی شاہدین نے کہا کہ دو افراد دیوانہ وار چاقو سے لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دو لڑکے چاقو لیے ادھر اْدھر بھاگ رہے تھے، حملہ آور لوگوں کو چاقو مارے جا رہے تھے، بارو مارکیٹ کو جدید ہتھیاروں سے لیس اہل کاروں نے گھیر رکھا تھا، مسلح اہل کار ہر کونے پر بندوق تانے کھڑے تھے۔ عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ان کے چہروں پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں تھے
سید کوثر کاظمی













