راولپنڈی کی کسٹمز عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کو 21 جون تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ایان علی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی والدہ کی علالت کے باعث دبئی میں موجود ہیں اور وہ پیش نہیں ہوسکتیں












