آئی سی سی چمپئنزٹرافی میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 311رنز کا ہدف دیا تھا تا ہم نیوزی لینڈ کی ساری ٹیم دو سو تئیس سکور پر آوٹ ہو گئی اور اس طرح انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تراسی سکور سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیم سن نے ستاسی سکور کیا اور انگلینڈ کی طرف سے پلینکٹ نے چار وکٹ لیئے

انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ50اوورزبھی مکمل نہ کھیل سکی49اعشاریہ3اوورز میں310رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔انگلینڈ کی اننگ کی خاص بات جوروٹ64،الیکس ہیلس56اوربین اسٹوکس48رنز کی اننگز تھی۔

نیوزی لینڈ کے بولرز ابتدائی بیٹسمینوں کے سامنے تو کچھ بریشان نظر آئے لیکن بعد میں آنے والے انگلش بیٹسمینوں کو وقفے وقفے سے پویلین کی راہ دکھاتےرہے اور انہیں پورے50اوورز بھی نہ کھیلنے دیئے اور حریف ٹیم انگلینڈ کو310رنز پرڈھیر کر دیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY