لندن حملے کے تیسرےحملہ آورکی شناخت ہوگئی

0
184

لندن حملے کے تیسرےحملہ آورکی شناخت یوسف ضغبہ کےنام سےکرلی گئی، پولیس کے مطابق یوسف ضغبہ پولیس اور ایم آئی فائیو کی واچ لسٹ میں نہیں تھا۔

گزشتہ روز برطانوی پولیس نے دو حملہ آوروں کی شناخت ظاہر کی تھی،ایک حملہ آور کا نام خرم شہزاد بٹ اور دوسرے کا نام راشد رضوان تھا ۔
خرم شہزاد بٹ پاکستانی نژاد برطانوی جبکہ راشد رضوان مراکشی نژاد برطانوی تھا ۔

لندن پولیس نے برج حملےسےتعلق کےالزام میں بارکنگ سےایک اورنوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لندن میں دہشت گردی کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY