تھائی لینڈ کے بادشاہ نے اپنی بڑی بہن ابولرتانا ماہیڈول کے وزارت عظمی کی دوڑ میں شامل ہونے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادی کا انتخابات میں حصہ لینا غیر آئینی اور نامناسب ہے۔ تھائی بادشاہ وجیرا لونگ کورن نے کہا کہ وہ شہزادی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن شاہی خاندان کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔

تھائی رسکا چارٹ پارٹی نے ملکی بادشاہ کے ان احکامات پر عمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تھائی لینڈ میں انتخابات چوبیس مارچ کو منعقد ہوں گے۔ تھائی لینڈ کی تاریخ میں اب تک شاہی خاندان سیاست سے باہر ہی رہا ہے، اس لیے سڑسٹھ سالہ شہزادی ابو لرتانا کے اس فیصلے کو نہایت غیر معمولی تصور کیا جا رہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY