مصرسے 66 پاکستانیوں کوڈی پورٹ کردیاگیاہے، بے دخل کئے گئے تمام پاکستانی خصوصی طیارے کےذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق مصرمیں غیرقانونی طورپرمقیم اوربغیرویزہ داخل ہونے والے 66 پاکستانیوں کوحراست میں لیاگیاتھاجنہیں خصوصی طیارے کے زریعے اسلام آباد پہنچایاگیا۔

بینظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرپاکستانی شہریت کی تصدیق کے بعد امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہونے والوں کوتحویل میں لےلیا۔

بے دخل کئے گئے 29 افرادکوایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے جبکہ باقی افرادکوپوچھ گچھ کے بعد رہاکردیاگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY