افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلا ک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ رات طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید تھاکہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

افغان میڈیا کےمطابق بعدازاں ہلمندپولیس چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY