نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 227رنز بنائے جن میں بابر اعظم کے باسٹھ سکور شامل ہیں
دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ پر تئیس سکور کیا
ابوظہبی اسٹیڈیم میں مہمان نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کے 63 رنز کی بدولت ٹوٹل کو 153 تک پہنچایا، یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے 2، 2 شکار کیے۔
رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی مثبت رہی، آئرلینڈ کو واحد میچ میں شکست دی، انگلینڈ میں سیریز 1-1 سے برابر کی جب کہ یو اے ای میں آسٹریلیا پر 0-1 سے برتری حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔












