نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج 16 ویں آرمی چیف کی حیثیت سے فوج کی باضابطہ کمان سنبھالیں گے، جس کے ساتھ فوج میں اعلی عہدوں پر تبدیلیوں کا اہم مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
فوج کی کمان میں تبدیلی کی اہم تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوج کی کمان جنرل قمرجاوید باجوہ کو سونپیں گے، فوج میں کمان کی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے پہلےجنرل راحیل شریف جنرل قمرباجوہ کو جی ایچ کیو میں بیجز لگائیں گے۔ جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف اپنے جانشین کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں گے ۔
جنرل راحیل شریف کو ان کی فرنٹئیر فورس رجمنٹ کا دستہ جبکہ جنرل قمر باجوہ کو ان کی بلوچ رجمنٹ کا دستہ سلامی پیش کرے گا












