ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 28رنز سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے جیت کے لئے 222رنز کا ہدف دیالیکن آسٹریلوی ٹیم 193رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

برمنگھم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 221رنز بنائے،بٹلر نے 30 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے دھواں دار 61رنز بنائے۔

جیسن رائے 44، ایلکس ہیلز 49 اور جوئے روٹ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آرون فنچ کے برق رفتار 84رنز بھی کینگروز کو شکست فتح نہ دلاسکے اور ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 19اعشاریہ 4 اوورز میں 193 رنز بناسکی۔

انگلینڈ کی جانب سے جارڈن اور عادل راشد نے تین، تین، پلنکیٹ نے دوجبکہ ویلے اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

عادل راشد کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY