۔ 13رمضان المبارک کو ضلع بھر میں عا م تعطیل ہو گی۔ سچل کے شہر درازہ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔
سچل سرمست عالم گیر سطح کے صوفی اورامن کے پیامبر شاعر تھے۔ درگاہ سچل سرمست کی نجی تقریبات 13 رمضان المبار ک کو ہوں گی جبکہ سرکاری تقریبات 14رمضان المبارک سے شروع ہوں گی۔
ہفتہ اور اتوار کو روایتی سرکاری چھٹیاں ہیں۔ سچل کے عرس کے احترام کے طور پر 13 رمضان المبارک کو بھی خیرپو ر ضلع میں عام تعطیل کر دی گئی ہے۔
ہفتے کو سرکاری طور پر سچل کے مزار پر پھول چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا جائے گا۔ بعد ازاں افتتاحی صوفی سماع کانفرنس منعقد ہوگی ۔
تین روزہ تقریبات میں ادبی کانفرنس،محفل مشاعرہ ،محفل موسیقی ،سگھڑ کانفرنس ،ملاکھڑا ،زرعی و صنعتی نمائش اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی ۔
سچل کے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لیے سچل کے مزار کی طرف جانے والی سڑکوں پر پینے کے پانی کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں













