جرمن سکیورٹی حکام نے اپنی ابتدائی تحقیقات میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے خونریز حملے کا اصل ہدف جرمن سفارت خانہ تھا۔

جرمن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق ایک ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹینکر جرمن سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم سکیورٹی گارڈ کے روکنے پر حملہ آور نے سفارت خانے کی حدود سے باہر ہی دھماکہ کر دیا۔

اس حملے میں ایک سو ساٹھ افراد ہلاک جب کہ ساڑھے چار سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY