وکی ليکس کے بانی جوليان اسانج کو برطانيہ ميں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر آج بروز بدھ پچاس ہفتے قيد کی سزا سنا دی گئی ہے۔
لندن کی ايک عدالت ميں جج ڈيبرا ٹيلر نے اسانج کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہيں يہ سزا سنائی۔ سويڈن حوالگی سے بچنے کے ليے اسانج نے جون سن 2012 سے لندن ميں ايکواڈور کے سفارت خانے ميں پناہ لے رکھی تھی۔
انہيں پچھلے ماہ گيارہ اپريل کو گرفتار کيا گيا۔ جوليان اسانج کے خلاف فيصلہ آنے پر ان کے حاميوں نے عدالت ميں نعرے بازی بھی کی۔













