پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوریاں کم کرانے کے مشن کا آغازہوگیا، وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم کا قطر اور متحدہ عرب امارات جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیجی ملکوں کے درمیان حالیہ تناؤ پر بات چیت ہوگی۔
سعودی عرب روانگی سے پہلے وزیر اعظم عرب ملکوں میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب، کویت، یو اے ای اور قطر میں پاکستان کے سفیراسلام آباد پہنچ چکےہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں خلیجی ممالک میں جاری حالیہ تناؤ پر بات چیت کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY