لندن سانحہ گرینفل ٹاور، کتنے ہی خاندانوں کا شاید کبھی علم نہ ہو سکے۔ یہ انکشاف متعدد متعلقہ سرکارای اداروں نے کیا ہے
ادھر برطانوی اخبار کا دعوی ہے کہ گرینفل ٹاور میں 65 افراد کے لاپتہ یا ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے گرینفل بلڈنگ میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت شاید کبھی نہ ہو سکے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کی ایمرجنسی سروسز تیسرے روز بھی جلی ہوئی عمارت میں لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھیں گی۔
عمارت سے اب تک 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں جن میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔











