عراق میں اقوام متحدہ کی ریفیوجی کونسل کے نمائندے برُونو گیڈو کا کہنا ہے کہ موصل شہر کے مغربی حصے میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے ایک لاکھ سے زائد انسانوں کو محصور بنا رکھا ہے اور انہیں جنگی حالات میں اپنے دفاع کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
گیڈو نے یہ بھی کہا کہ جہادی اپنی حکمت عملی کے مطابق ان یرغمالی افراد کی چھتری میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں۔ گیڈو نے مغربی موصل کے ان محصورین کے حوالے سے بتایا کہ یہ لوگ بغیر خوراک، پانی اور شدید گرمی میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔












