برسلز سینٹرل ریلوے اسٹیشن پرایک مشتبہ شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا۔برسلز کےسینٹرل ٹرین اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا۔
سینٹرل ٹرین اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد فوجی اہلکار نے ایک مشتبہ شخص کوگولی مارکرہلاک کردیا ۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص نےخودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی تاہم حملہ آور کے خودکش جیکٹ پہننے کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
پولیس کے مطابق صورت حال قابو میں ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو خالی کروا لیا گیا ہے اور صورتحال حکام کے قابو میں ہے۔
یاد رہے کہ مارچ 2016 میں برسلز میں ایک حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی تھی۔
مقامی میڈیا نے پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور شخص نے ایک بوری نما لباس پہن رکھا تھا اور اس کی بیلٹ پر بم نصب تھا۔
اس شخص نے جب بم کا دھماکہ کیا تو سٹیشن پر موجود فوجیوں کی توجہ اس کی جانب گئی جس کے بعد انھوں نے اس گولی مار دی۔
حملے کے بعد قریبی دکانوں اور ریسٹورنٹوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ اس کے لیے سٹیشن سے گزرنے والی ٹرینوں کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔













