Published on: 5 Oct 2016
روس نے شام میں S-300 میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔ اس تنصیب کے فوری بعد امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کُک کی طرف سے کہا گیا کہ شام میں سرگرم داعش یا النصرہ فرنٹ کے پاس ایئرفورس نہیں ہے، اس لیے ان میزائلوں کی تنصیب پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس سے مذاکرات کی معطلی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکا نے شامی عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ شامی باغی اور امریکی سربراہی میں اتحادیوں کی طرف سے روس پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے۔













