مانچسٹر(پریس ریلیز) پریس کلب آف پاکستان یوکے نے پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہونے والی ہلڑ بازی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے – پریس کلب کا اجلاس کونسلر مقدسہ بانو کی صدارت میں ہوا جس میں شرکاءکی توجہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر ارکان کی طرف سے گالی گلوچ اواوربجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکنے کے واقعہ کی طرف دلائی گئی -اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری غلام رسول شہزاد ’ شفیق الزمان ’ سہیل حیدر سہوترا ’ محبوب الٰہی بٹ ’ چوہدری پرویز مسیح مٹو’ نعیم واعظ ’ سلامت بریعہ زندانی ’ نصر اللہ خان مغل اور دیگر ارکان نے واقعہ کو پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ قرار دیا اور واضح کیا کہ یہ پڑھے لکھوں کی پارلیمنٹ کا حال ہے جس پر پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں – بعض مقررین نے بجٹ کی کاپیوں پر قرآنی آیات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے توہین مذہب و رسالت بھی قرار دیا اوریاددلایا کہ پاکستان میں توہین رسالت کے جھوٹے واقعات تو رپورٹ کئے جاتے ہیں جن پر مذہبی جماعتیں شور بھی بہت کرتی ہیں جبکہ بعد میں یہ کیس جھوٹے ثابت ہوتے ہیں لیکن اس موقع پر مذہبی جماعتوں کی خاموشی شکوک وشبہات پیدا کر رہی ہے – ارکان نے مطالبہ کیا کہ ایسے ارکان کے خلاف 295C کے تحت مقدمہ چلایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے – اجلاس میں مفتی عزیز کی اغلام بازی کی ویڈیو وائرل ہونے کے واقعہ پر بھی بات ہوئی اوراسے منافی شریعت اورانسانیت قرار دیا گیا نیز مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں کوئی شخص قانون سے مبرانہیں ہے – مفتی عزیز کے خلاف شواہد کی روشنی میں مقدمہ چلایا جائے اوراسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے -اگر مذہبی ادارے جو اخلاقیات سکھانے کے سکول ہیں وہاں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے تو پھر لوگوں کا ان اداروں سے اعتماد اٹھ جائے گا-












