امریکی چڑیا گھر میں تتلیوں کی دلفریب سالانہ نمائش

0
1198

امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں دنیا بھر سے لائی گئی انواع واقسام کی تتلیوں کی دلفریب نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔

بٹر فلائی جنگل نامی اس نمائش کے دوران کئی اقسام کی ہزاروں تتلیوں کو آزاد کیا گیا ہے جہاں آنے والے افراد اپنے اردگرد ااُڑتی تتلیوں کو دیکھ اور چھو سکتے ہیں ۔

نمائش میں خصوصی طور پر بچوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے جہاں وہ رنگ برنگی تتلیوں کے درمیان آکر خوشی سے جھوم اْٹھے ہیں۔

تتلیوں کی یہ نمائش 23اپریل تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران ہزاروں افراد یہاں کا رخ کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY