کبھی کبھی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ دل کی دھڑکن جیسے رکنے لگتی ہے اور بے بسی انتہا کو پہنچ جاتی ہے۔ ہائے پاکستان کیسا ملک تھا اور اسکا کیا حال ہو گیا، اسکے ذمیدار سیاستدان تو ہیں ہی لیکن اصل قصور وار عوام ہیں جنکو ساری تاریخ میں حاکموں کا احتساب کرنا ہی نہیں آیا
ٹوئٹر پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا کا یہ ٹوئیٹر پڑھا تو تو جیسے سکتے میں آ گیا کہ ایک ہم ہیں جنہوں نے اپنے مشاہیر کے ناموں کا کیا اعلان کیا ہے اور ایک یہ ملک ہیں جنہوں نے دوسرے ملکوں کے مشاہیر کو بھی عزت اور وقعت دی ہے
پہلے یہ ٹوئیٹ پڑھ لیجئے
Dr Geoffrey Shaw
✔
@AusHCPak
Great to see Australian streets named after Pakistani #cricket legends Imran Khan, Wasim Akram, Javed Miandad, Inzamam-ul-Haq and Shoaib Akhtar. A sign of enduring 🇦🇺🇵🇰 Australia-Pakistan friendship and the power of our sporting ties۔
وطن عزیز میں سڑکوں کے نام بھی تعلقات عامہ کی بنیاد پر رکھے جاتے ہیں ، ادب سمیت کتنے ہی ایسے سطحی لوگ ہیں جنکے نام پر انکے محلوں کی سڑکوں کے نام رکھے گئے ہیں لیکن حقیقی ستاروں کے نام پر؟ کوئی بتائے راجہ صاحب محمود آباد سمیت تحریک پاکستان کے صف اول کے لوگوں کے ناموں پر کتنی سڑکیں دیکھی ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح یہی حال کرکٹ کے شعبے کا ہے
لیکن ذرا سوچیئے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی کیا سوچ اور فکر ہے کہ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا کے بڑے بڑے کرکٹ کے ناموں کو کیسے عزت دی۔ بڑے ملک ایسے ایسے چھوٹے کاموں سے پہچانے جاتے ہیں
مکمل خبر پڑھ لیجئے اور فیصلہ کیجئے ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمارے اگلی نسلیں کہاں ہونگی
آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے گنجان آباد شہر میلبورن کی سڑکیں دنیائے کرکٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کر دی گئی ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی سڑکوں کے نام پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی اطلاع آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفری شا نے ٹوئٹر پر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفری شا نے کہا کہ آسٹریلیا کی سڑکیں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے منسوب دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
میلبورن میں ایک نئے ہاؤسنگ اسٹیٹ کی سڑکیں دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں کے نام کی گئی ہیں، جن میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے جن لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے آسٹریلوی شہر میلبورن کی سڑکیں منسوب کی گئی ہیں ان میں سابق کرکٹ کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور دنیائے کرکٹ میں اپنی بیٹنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے جاوید میاں داد شامل ہیں۔
میلبورن کی سڑکیں اپنے نام سے منسوب کروانے والے کھلاڑیوں میں شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم، انضمام الحق اورشعیب اختر بھی شامل ہیں۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر جیو فری شا نے کہا کہ یہ پاکستان اورآسٹریلیا کے دوستانہ تعلقات اور کھیل کے ذریعے جڑے رہنے کی طاقت کی نشانی ہے۔
واضح رہے کہ یہ سڑکیں ملٹن سٹی کونسل کے راک بینک مضافات میں واقع ہیں، پراپرٹی ڈیولپر ورون شرما نے بتایا کہ سڑکوں کے نام کھلاڑیوں سے منسوب کیے جانے کے بعد لوگوں کی اس پروجیکٹ میں دل چسپی دگنی ہو گئی۔
صفدر ھمدانی













