بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے،دوسری میچ میںپاکستان نے نیپال کو 9 وکٹ سے ہرا دیا ۔

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال نے مقررہ 40 اوورز میں 258 اسکور کئے ۔ جواب میں پاکستانی اوپنرز بدر منیر اور محسن خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی اوپنر بدر منیر نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ،وہ 126 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ،محسن نے 76 رنز اسکور کئے پاکستان نے ہدف بیسویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔

سنچری اسکور کرنے پر بدر منیر کومین آف دی میچ قرار دیا گیا،کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں جیت کا جشن بھی منایا ۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اگلا میچ 12 جنوری کو دبئی میں بھارت سے ہوگا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY